کورونا: مساجد کو کمیونٹی سنٹر قراردیا جانا چاہیے، قبلہ ایاز


 اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ تمام لوگ جمعہ کی نماز گھر میں ادا کریں اور مساجد کو کمیونٹی سنٹر قرار دیا جانا چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کونسل نے قرار دیا ہے کورونا وائرس کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کورونا سے مرنے والوں کیلئے لفظ شہید یا جاں بحق استعمال کیا جائے۔جاں بحق افراد کی نمازجنازہ میں رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کا زینب بل الرٹ تبدیل کرنے کی سفارش

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، خوف یا ڈر نہ پھیلایا جائے۔ عوام حکومتی ہدایت پر عمل کریں۔


متعلقہ خبریں