تعمیراتی سیکٹر کو مراعات دینے سے روزگار بڑھے گا، وزیراعظم

اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف وزیراعظم کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کو مراعات فراہم کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے معیشت مضبوط ہوگی اور مزدور طبقے کو ریلیف ملے گا۔

وزیراعظم کا مزدور طبقے کے لیے 200 ارب روپے کے معاشی پیکج کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات اپنی زیر صدار ت معیشت پر پڑنے والے اثرات سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں وفاقی وزراحماد اظہر، اسد عمر، خسرو بختیار اور مشیران ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چیئرمین نیا پاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی نے بریفنگ دی۔

چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے دوران بریفنگ بتایا کہ  تعمیراتی سیکٹر کی بحالی کے لیے جامع پیکج ترتیب دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیکج سے متعلق صوبوں سے مشاورت کی گئی ہے۔

 ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی نے محدود سرگرمیوں کی اجازت مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں تعمیراتی سیکٹر کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس امور پر بھی غوروخوص کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے دوران اجلاس کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور وہ زیادہ توجہ کا طالب ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت مزدور طبقے کو خصوصی ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کو مراعات فراہم کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملکی معیشت مضبوط ہو گی اور مزدور طبقے کو اس صورتحال میں ریلیف ملے گا۔

وزیراعظم کاایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے100ارب کا اعلان

ملکی معیشت میں بہتری لانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100 ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے جس کی ادائیگی ایکسپورٹ انڈسٹری کی جانب سے جمع کرائے گئے ایڈوانس ٹیکس ریفنڈ سے کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں