نادرا، حکومت سندھ کو درکار ڈیٹا فراہم کرے: رحمان ملک

نادرا، حکومت سندھ کو درکار ڈیٹا فراہم کرے: رحمان ملک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر حکومت سندھ کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرے۔ انہوں نے سیکریٹری داخلہ کو پابند کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نادرا نے صوبائی حکومت کو درکار ڈیٹا شیئر کردیا ہے۔

وزیراعظم اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو مطلوب ڈیٹا فوری طورپرفراہم کیا جائے کیونکہ ڈیٹا کی فراہمی میں تاخیر سے متاثرین کی امداد میں دیر ہوگی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مستحقین کی امداد میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ پی ٹی اے حکومت سندھ کو درکار مطلوبہ نمبرز اورڈیٹا کی تصدیق کرے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سارے ملکی اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے۔

کورونا سے پاکستان میں 32 افراد جاں بحق، 2386 متاثر

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کچھ لوگ اس وقت تشہیر کی خاطر امداد کرتے ہوئے تصاویراورویڈیوزبنا رہے ہیں جو انتہائی غیر مناسب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطاروں میں کھڑا کرنے سے ایک جانب مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوگی تو دوسری جانب کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال کرے، وہاں مستحقین کا ڈیٹا موجود ہے۔

کورونا: مساجد کو کمیونٹی سنٹر قراردیا جانا چاہیے، قبلہ ایاز

پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے تجویز پیش کی کہ راشن تقسیم کرنے کے بجائے مستحق افراد کی مالی امداد کی جائے۔


متعلقہ خبریں