کشمیریوں کی آبادی کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آبادی کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم کشمیریوں کےساتھ  کھڑے  ہیں۔ مودی حکومت کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں غیرقانونی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بےنقاب کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کےموجودہ اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں۔ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نسل پرست ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری بھارت کو بین الاقوامی خلاف ورزیوں سےروکے۔ کشمیریوں کی حق خود اردیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 


متعلقہ خبریں