کورونا کی ویکسین بننے میں 12 سے 18 ماہ لگیں گے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ویکسین تیاری کے بیان کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کورونا پر لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا کچھ بھی کہہ دیتے ہیں پانی والی گاڑی کاحساب بنایا ہوا ہے ۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ویکسین بین الاقوامی تعاون سے بنے گی جس میں 12 سے 18 ماہ لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں 43 ٹیمیں ویکسین تیاری میں لگی ہوئی ہیں ۔ پاکستان میں بھی ٹیم ڈاکٹر عطا الرحمان کی سربراہی میں ان کوششوں کا حصہ ہے۔

چین سے غیر معیاری کورونا کٹس آنے پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ اب ڈریپ کی منظوری سے چین کی کٹس آئیں گی۔ غیر معیاری کٹس اب نہیں آسکیں گی۔

پاکستان میں کورونا کٹس کی تیاری پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہمقامی کٹس تیار ہے 15 اپریل تک ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کٹس دستیاب ہوں گی۔

جمعہ کی نماز ادائیگی کے حوالے سے وفاقی وزیر فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کہ تحریک انصاف میں اس پر ابھی تقسیم ہے کچھ کی رائے ہے ہونا چاہیئے کچھ کی رائے ہے نہیں ہونا چاہیئے۔ فیصلہ صوبائی حکومتوں پر چھوڑا ہے۔


متعلقہ خبریں