زر مبادلہ کے ذخائر میں 80 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی

فائل فوٹو


اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 80 کروڑ40 لاکھ  ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے حکومت نے 44 کروڑ 10 لاکھ ڈالر زکا بیرونی قرض بھی ادا کیا جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 11 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 20 کروڑ ڈالر موجود ہیں، مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 69 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے  ذخائر کم ہو کر 11.98 ارب ڈالر رہ گئے تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.6 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.11 ارب ڈالر  ہو گئے۔


متعلقہ خبریں