اسلام آباد: آبپارہ، ایم سی ایچ ڈسپنسری تاحکم ثانی بند

اسلام آباد: آبپارہ، ایم سی ایچ ڈسپنسری تاحکم ثانی بند

اسلام آباد: آبپارہ میں واقع ایم سی ایچ ڈسپنسری کو تا حکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔ حکمنامہ ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔

کورونا سے پاکستان میں 32 افراد جاں بحق، 2386 متاثر

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے طور پر آبپارہ میں واقع ایم سی ایچ ڈسپنسری کو بند کیا گیا ہے۔

ایم سی ایچ ڈسپنسری کی بندش کا نوٹی فکیشن فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

کورونا، نسٹ یونیورسٹی نے اسپرے کیلئے ڈرون اور ٹینک تیار کر لیا

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈسپنسری تاحکم ثانی بند کی جارہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں ڈاکٹروں اورعملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ قرنطینہ سینٹرز میں رپورٹ کریں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام جونیئر ڈاکٹرزمزید ہدایات لینے کے لیے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو رپورٹ کریں۔

کورونا: اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتری اوقات کار میں کمی کردی

ہم نیوز کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ ڈسپنسری میں موجود تمام مریضوں کو پولی کلینک لیبر روم میں منتقل کردیا جائے۔


متعلقہ خبریں