سندھ: پولیس کے تمام تربیتی مراکز کی سرگرمیاں معطل

سندھ: پولیس کے تمام تربیتی مراکز کی سرگرمیاں معطل

کراچی: سندھ پولیس نے پورے صوبے میں اپنے تمام تربیتی مراکز ( ٹریننگ سینٹرز) کی سرگرمیاں 15 اپریل تک کے لیے معطل کردی ہیں۔

کورونا: سندھ میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ٹریننگ کی جانب سے تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹرینننگ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں ٹریننگ سے متعلق تمام سرگرمیاں اورامتحانات ملتوی رہیں گے۔

یہ امر حیران کن ہی گردانا جائے گا کہ جب حکومت سندھ نے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی خاطر 12 مارچ کو ہی تمام تعلیمی ادارے 30 مئی تک کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا تھا تو پولیس کے تربیتی مراکز کیونکر کھلے ہوئے تھے؟

کورونا لاک ڈاوْن: سندھ حکومت کا گھروں پر راشن پہنچانے کا فیصلہ

حیرت انگیز بات ہے کہ خود پولیس افسران لوگوں کو سماجی فاصلہ یقنینی بنانے کا پابند کررہے ہیں اور ایسی کسی بھی تقریب کے انعقاد کو ناممکن بنا رہے ہیں جہاں چند لوگوں کے اکھٹا ہونے کا احتمال ہو تو پھر ان کے اپنے تربیتی مراکز کیسے کام کررہے تھے؟ جن کی معطلی کا نوٹی فکیشن آج جاری کیا گیا ہے۔

سندھ کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات بھی منسوخ کردیے گئے تھے۔

ہشیار: راشن لے کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا تھا کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے یکم جون 2020 کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں