سندھ میں کورونا کے مزید 11 مریض صحت یاب

پاکستان میں1ہزار سے زائد نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض صحت یاب ہوگئے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 65 ہوگئی۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق سندھ میں اس وقت کورونا وائرس کے 761 اور پاکستان بھر میں اس وقت  کنفرم کیسز کی تعداد 2386 ہے اور 32 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کرونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں 62،  پنجاب 922، سندھ 761، خیبرپختونخوا 276، بلوچستان 169، آزاد کشمیر9 اور گلگت بلتستان میں187 افراد متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں