پی آئی اے: برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں، اجازت مل گئی

پی آئی اے: سعودی عرب کے شہر القصیم کیلیے بھی اڑانیں بھرے گی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ خصوصی پروازوں کی اجازت ملنے کے بعد برطانیہ کی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت پی آئی آے کو دے دی ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے آٹھ پروازیں چلائے گی۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے خصوصی پروازیں تین سے پانچ اپریل کے درمیان آپریٹ کرے گی۔

ایئر پورٹس پر پھنسے شہریوں کو وطن لانا پہلی ترجیح ہے، وزیر خارجہ

ذرائع کے مطابق برطانیہ کے تین مختلف شہروں میں جانے والی پی آئی اے کی پروازیں پاکستان سے مسافروں کو لے کر جائیں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس ضمن میں پی آئی اے کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے تمام اڑان بھرنے والے جہازوں کو لازمی طور پرجراثیم سے پاک کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام مسافروں کی مکمل طور پرکورونا وائرس اسکریننگ ہو۔

ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن لانے کا فیصلہ

سی اے اے دو دن قبل پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز کے لیے 21 نکاتی نئی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں