پاکستان سٹیزن پورٹل نے کام کرنا چھوڑ دیا


اسلام آباد: شکایتوں کے انبار کا بوجھ یا کوئی اور مسئلہ، پاکستان سٹیزن پورٹل نے کام کرنا چھوڑ دیا،عوام سٹیزن پورٹل پر شکایت کے اندراج سے محروم ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق لوگوں کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے استعمال میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ کورونا سمیت مختلف مسائل پر لوگ شکایت کا اندراج کرنے سے محروم ہوگئے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایت، خواجہ سراء کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پچھلے دو دنوں سے مسلسل کام نہیں کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تفصیلات کے اندراج کے بعد “سرور جواب نہیں دے رہا ہے” کا سائن آ جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں