پروازوں کی بندش، ایک ماہ میں تین ارب 61 کروڑ کا نقصان

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو صرف گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین ارب 61 کروڑ روپے کا خطیر نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ہم نیوز نے  کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں کی بندش کے نتیجے میں سی اے اے کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز کے پاس موجود سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ ماہ (مارچ) کے پہلے 15 دنوں میں دو سو بارہ فلائٹس مسوخ ہوئیں۔

کورونا فنڈ: نامور سرمایہ کار حسین داؤد کا ایک ارب روپے امداد کا اعلان

فلائٹس کی منسوخی کی وجہ سے 15 دنوں کے دوران لینڈنگ اور دیگر چارجز کی مد میں 455 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق فضائی حدود استعمال نہ ہونے سے 144 ملین روپے کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

کورونا کی ویکسین بننے میں 12 سے 18 ماہ لگیں گے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق مارچ 16 سے مارچ 31 2020 کے درمیانی عرصے میں 1469 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پروازوں کی منسوخی سے لینڈنگ اور دیگر چارجز کی مد میں ملنے والے 2268 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

اسی دوران فضائی حدود کے عدم استعمال پربھی 751 ملین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق

سرکاری دستاویزات میں درج اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران کل 1681 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

پروازوں کی بندش سے لینڈ نگ اوردیگرحاصل ہونے والے چارجز کی مد میں 2723 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔

سرکاری دستاویزات میں تسلیم کیا گیا ہے کہ فضائی حدود کے عدم استعمال پر 895 ملین روپے کا بھی نقصان پہنچا ہے۔

پی آئی اے: برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں، اجازت مل گئی

ہم نیوز کے مطابق صرف ایک ماہ میں سی اے اے کو کل 3618 ملین روپے ( یعنی تین ارب61 کروڑ روپے) سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں