کراچی: کل بارہ بجے سے ساڑھے تین بجے تک مکمل بند ہوگا


اسلام آباد: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ کل کراچی میں بارہ بجے سے ساڑھے تین بجے تک مکمل بند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں ساڑھے تین گھنٹے کے لیے استثنی حاصل دکانیں بھی بند ہونگی۔ ان ساڑھے گھنٹوں کے دوران گاڑیوں کو بھی سڑک پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے تاہم کہا کہ مساجد کھلی ہونگی اور آذان بھی ہوگی۔  تین سے پانچ پر مشمل عملے کے افراد کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔ مساجد کا عملہ سماجی دوری رکھ کر نماز ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو احکامات دے دیے ہیں جو اس پر مکمل عمل کرائے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک مخصوص حالات میں نکلنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والےاداروں سے تعلق رکھنے والوں کو اجازت ہوگی۔ ڈاکٹر، میڈیکل عملے، واٹربورڈ، گیس اور بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے ٹیکنیکل اسٹاف کواجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق گڈزٹرانسپورٹ کوسامان لے کرجانے کی اجازت ہوگی۔ گاڑی میں زیادہ سے زیادہ 2 افراد کو سفرکرنے کی اجازت ہوگی۔ قومی شناختی کارڈ دوران سفررکھنالازمی ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ  کے مطابق رجسٹرڈویلفیئر آرگنائزیشن کواجازت نامےکےتحت کام کرنےکی اجازت ہوگی۔ بینکوں کومختصر عملے کےساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

دریں اثنا سندھ حکومت نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 31 مئی تک شیڈول کے مطابق بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز، سیمنا، شادی ہالز، بینکوئٹ، کلب بھی بند رہیں گے۔ آڈٹوریم، فارم ہاوسز، ساحل سمندر، الیکٹرونکس مارکیٹ بھی بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شورومز، بیوٹی پارلر سمیت تفریحی مقامات بھی 14 اپریل تک بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سماجی تقاریب اورفنشنلزپربھی پابندی ہوگی۔ انٹرسٹی اور انٹر پرووینس پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔

 


متعلقہ خبریں