کراچی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 1334 افراد گرفتار


کراچی: شہر قائد کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاوَن کےدوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرپولیس کی کارروائیاں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 11 روز کے دوران گرفتار افراد کی تعداد ایک ہزار 334 ہو گئی ہے جن کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 470 ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج مختلف علاقوں سے61 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، گرفتار افراد کےخلاف 28 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں