عالمی مارکیٹ: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 25 فیصد تک کمی

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ نارتھ کی قیمت چار ڈالرز44 سینٹ فی بیرل بڑھ گئی ہے جس کے بعد برینٹ نارتھ کی فی بیرل قیمت 29 ڈالرز18 سینٹ ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت تین ڈالرز 43 سینٹ اضافے کے بعد  23 ڈالرز 74 سینٹ ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تقریباً 12 گھنٹے قبل برینٹ خام تیل کی قیمت میں ساڑھے چھ فیصد کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 26 ڈالزر 35 سینٹ فی بیرل ہوگئی تھی۔

کوہاٹ میں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 5.32 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 21 ڈالرز 39 سینٹ فی بیرل ہوگئی تھی۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ماہ (چھ مارچ)  خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں اڑھائی سال کی کم ترین سطح پرآگئی تھی۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس وقت خام تیل کی قیمت میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمت 49 ڈالر 82 سینٹ فی بیرل مقرر ہوئی تھی جو 2017 کے بعد سب سے کم تھی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ

پاکستان میں 2017  میں پٹرول کی قیمت 71.3 روپے فی لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 79.9 روپے  اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 44 روپے مقررتھی۔


متعلقہ خبریں