سندھ میں راشن کی تقسیم، نوٹی فکیشن کا اجرا

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے


کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے مستحقین میں راشن کی فراہمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا لاک ڈاوْن: سندھ حکومت کا گھروں پر راشن پہنچانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق کمشنرکراچی نے راشن کی فراہمی کا جو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے اس میں سامان کی مقدار اورتعداد بھی متعین کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق راشن کے ایک تھیلے میں بنیادی استعمال کی 12 اشیاء موجود ہوں گی۔

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مستحقین میں راشن کا جو تھیلا تقسیم کیا جائے گا اس میں دس کلو آٹا، پانچ کلو چاول، دو کلو شکراوردولٹر کوکنگ آئل شامل ہوگا۔

سندھ میں راشن کی تقسیم، 58 کروڑ روپے جاری

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق راشن کے تھیلے میں مونگ، مسور اور چنے کی دالوں کے ایک ایک کلو والے پیکٹس شامل ہوں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے راشن کے تھیلے میں ایک کلو سفید چنے کا پیکٹ، نمک کا پیکٹ، لال مرچ، ہلدی اور دھنیا کے پیکٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی جگہ رش لگنے یا مجمع جمع ہونے کی صورت میں راشن تقسیم نہیں کیا جائے گا۔

ہشیار: راشن لے کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے راشن کے تھیلوں کی تقسیم شام پانچ بجے سے لے کر رات سات بجے تک کے درمیان عمل میں آئے گی۔


متعلقہ خبریں