حکومتوں سے وابستہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

حکومتوں سے وابستہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ نے مختلف ممالک کی حکومتوں سے وابستہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کر دیے ہیں۔

پنجاب: کورونا وائرس کی افواہوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے نمٹنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتاایا ہے کہ معطل کیے جانے والے اکاؤنٹس پر حکومتی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جو سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں ان میں زیادہ تر کا تعلق مصر، سربیا، سعودی عرب اور ہونڈوراس کی حکومتوں سے تھا۔

کورونا وائرس: ٹوئٹر کی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق صرف پانچ ہزار سے زائد اکاؤنٹس سعودی عرب کی حکومت سے وابستہ تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار 500 اکاؤنٹس مصر، تین ہزار جعلی اکاؤنٹس ہونڈو راس کی ایک آئی پی سے وابستہ تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک اہم فیچر متعارف کرادیا

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق تمام اکاؤنٹس کو ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں