کورونا: امریکی شہر نیویارک میں وینٹی لیٹرز کم پڑ گئے

کورونا: امریکی شہر نیویارک میں وینٹی لیٹرز کم پڑ گئے

نیویارک: اپنی مثال آپ قرار دیے جانے والے امریکی شہر نیویارک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث وینٹی لیٹرز کم پڑ گئے ہیں۔

کورونا: گراؤنڈ میں سونے والوں کے لیے مارکنگ کردی گئی

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ہولناکی کے سبب 8.6 ملین کی آبادی کا جیتا جاگتا شہر سنسان ہو گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہر کی سڑکوں پہ سناٹے کا راج ہے، شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، اسٹورز مکمل طور پر بند ہیں اور تاریخی شاہراہیں سائیں سائیں کررہی ہیں۔

کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا

نیویارک کی وہ عمارات جہاں دن رات سیاحوں و شہریوں کو میلہ لگا ہوتا تھا اورلوگ جوق درجوق انہیں دیکھنے آتے تھے وہاں خاموشی کا راج ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب 52 ہزار 853 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک کی معلومات کے مطابق مہلک مرض میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ 9 ہزار 452 ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

کورونا: امریکی ریاست فلوریڈا بھی 30 دن کے لیے لاک ڈاؤن

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس جیسے مہلک و موذی مرض کو اپنی قوت ارادی اور مضبوط مدافعتی نظام کی بدولت شکست دینے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر دو لاکھ گیارہ ہزار 878 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں