کورونا: مہلک وبا کے خلاف جنگ لڑنے نیٹو میدان میں آگیا

کورونا: مہلک وبا کے خلاف جنگ لڑنے نیٹو میدان میں آگیا

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے نیٹو بھی میدان میں آگیا ہے۔

امریکہ ایران تنازعہ، امریکی صدر نے نیٹو سے مدد کی اپیل کر دی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو نے فیصلہ کیا ہے کہ مہلک مرض سے متاثرہ اتحادیوں کی مدد تیز تر کی جائے گی۔

کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے نیٹو فورسز نے یورپ میں جاری اپنی فوجی مشقیں بند کردی ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق اعلیٰ سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیٹو فورسز میں شامل فوجیوں کی روزآنہ کی بنیاد پر اسکریننگ کی جائے گی۔

کورونا: امریکی شہر نیویارک میں وینٹی لیٹرز کم پڑ گئے

دلچسپ امر ہے کہ نیٹو کی جانب سے متاثرہ اتحادیوں کی مدد کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب یورپی یونین میں شامل ممالک کے درمیان تعلقات میں ماضی جیسی گرمجوشی باقی نہیں رہی ہے بلکہ بعض ممالک تو اعلانیہ اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ کورونا وائرس کے حملے سے نکلنے کے بعد وہ یہ فیصلہ کریں گے کہ اب مزید یورپی یونین میں شامل رہنا بھی یا نہیں؟

عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ جب کورونا وائرس سے ابتدا میں سب سے زیادہ متاثر اٹلی ہوا تو اس کے پڑوسی ممالک نے مدد کرنے کے بجائے اپنی سرحدیں اس کے ساتھ بند کردیں تاکہ مہلک وبا ان کے ملک کو متاثر نہ کردے۔

چین نے کورونا کو شکست کیسے دی؟

اسی طرح جب کورونا سے دیگر یورپی ممالک متاثر ہونا شروع ہوئے تو امریکہ نے ان کے شہریوں کے لیے اپنے ملک کے ایئرپورٹس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

دلچسپ امر ہے کہ آج جب کورونا وائرس سے امریکہ اور یورپی ممالک یکساں طور پر پریشان ہیں تو ان کی مدد کے لیے روس اور چین آگے آگے ہیں حالانک سالہا سال سے امریکہ اور نیٹو ایک دوسرے کے اتحادی چلے آرہے ہیں لیکن اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے سے گریزاں ہیں۔

گزشتہ روز ہی روس کا ایک بڑا مال بردار طیارہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ضروری طبی سامان لے کر امریکہ پہنچا ہے تو اٹلی میں بھی روس کے ٹرک امدادی سامان سے لدے ہوئے داخل ہوئے ہیں۔

نیٹو سپلائی کی وجہ سے ہمارا انفرااسٹرکچر خراب ہوا، احسن اقبال

اتلی سمیت دیگر مغربی ممالک میں مریضوں کی مدد کے لیے بھی چین سے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیمیں پہنچی ہیں۔

چین مغربی ممالک کو درکار طبی امداد دے رہا ہے تو دیگر متعلقہ سامان کی فراہمی بھی یقینی بنا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں