کورونا وائرس: دنیا میں10 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 58 ہزار ہلاک

کورونا: چین کا ڈبلیو ایچ او کو ابتدائی کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار

اسلام آباد: کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 58 ہزار 713 افراد ہلاک اور 10 لاکھ 92 ہزار 821 متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ جانی نقصان امریکہ میں ہوا ہے جہاں چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سےمزید 921 افراد ہلاک جبکہ اموات کی تعداد 6 ہزار 927 ہو گئی ہے، اٹلی میں مزید 766 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک میں  ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار681 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ اسپین میں کورونا سےمزید 850 افراد ہلاک،اموات کی تعداد11ہزار198 ہو گئی، جرمنی میں کورونا سے مزید 168 افراد ہلاک، فرانس میں کورونا سےمزید 1120 افراد ہلاک جبکہ فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار507 ہو گئی ہے۔

ایران میں کورونا سےمزید 134 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 294 ہو گئی ،برطانیہ میں کورونا سےمزید684 افرادہلاک،مجموعی تعداد 3 ہزار605 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں