مساجد میں تین سے پانچ افراد کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت

مساجد میں تین سے پانچ افراد کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ کی حکومت نے کورونا وائرس کے سبب مساجد میں صرف تین سے پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نےعوام کو نمازجمعہ گھروں میں ادا کرنے کی تلقین کی ہے جب کہ جامعہ بنوریہ اور جامعہ نعیمیہ نے بھی نماز گھر میں ادا کرنے کا فتویٰ جاری کیا ہے۔

سندھ میں جمعہ کے روز دوپہر بارہ سے تین بجے تک تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں چودہ اپریل تک توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے۔

جامعہ بنوری ٹاؤن نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مساجد میں جانا ممکن نہ ہوتوکم از کم 4بالغ افراد گھر میں نماز جمعہ ادا کریں۔

گھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دروازہ کھلا رکھا جائے اور اگر کوئی نماز میں شریک ہوناچاہے تو اسے نہ روکا جائے۔

گھر میں بھی مسجد کی طرح دواذانوں اور خطبہ کے بعد نماز جمعہ ادا کی جائے، اگر کوئی شخص باجماعت نماز نہ پڑھ سکے تو وہ اکیلے نماز ظہر ادا کرے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اگر مسجد میں پنج وقتہ نماز باجماعت پڑھنا ممکن نہ ہو تو گھر میں جماعت کرائی جائے، امام کے پیچھے ایک مرد یا ایک نابالغ بچہ ہو تو وہ امام کی دائیں جانب تھوڑا پیچھے کھڑے ہوں۔

اگر امام کے ساتھ دو یا دوسے زیادہ بالغ مرد ہوں توہ پیچھے صف میں کھڑے ہوں۔ اگر امام کے ساتھ ایک خاتون ہو تو وہ پچھلی صف میں کھڑی ہوں۔

امام کے ساتھ ایک مرد اور ایک خاتون ہوں تو مرد دائیں تھوڑا پیچھے اور خاتون پچھلی صف میں کھڑی ہوں۔ امام کے ساتھ مرد اور خواتین ہوں تو پہلی صف میں مرد، ان کے پیچھے بچے اور آخر میں خواتین کھڑی ہوں۔


متعلقہ خبریں