امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ بھی منفی

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ بھی منفی آیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس دردناک صورت حال میں بھی لوگ سیاست سے باز نہیں آتے، یہ وقت عوام پر توجہ دینے کا ہے سیاست کا نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں میں 350ارب ڈالر تقسیم کررہے ہیں جب کہ بے روزگار ہونے والوں کو کل سے چیک دیے جائیں گے۔

کورونا وائرس: دنیا میں10 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 53 ہزار ہلاک

یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایک مرتبہ قبل بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کے نتائج منفی آئے تھے۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہےاور اس  وائرس کے سبب دنیا میں53,200 افراد ہلاک اور 1,015,667 متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ جانی نقصان امریکہ میں ہوا ہے جہاں چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں وائرس سے ہلاکتیں  چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ نیو یارک میں وینٹی لیٹرز کم پڑ گئے ہیں اور چین سےتین  ہزاروینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا: امریکی شہر نیویارک میں وینٹی لیٹرز کم پڑ گئے

امریکہ میں بے روزگار افراد کی تعداد ساڑھے چھیاسٹھ لاکھ ہوگئی ہے۔ امریکی محکمہ لیبر کے مطابق گزشتہ ہفتےبے روزگاری الاؤنس کےلیے اپلائی کرنے والوں کی تعداد تینتیس لاکھ تھی۔

اٹلی میں کورونا سے مزید سات سو ساٹھ افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی تعداد13,915 ہوگئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ساڑھے چار ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسپین میں کورونا نے مزید نوسو اکسٹھ افراد کی جان لے لی ہے اور اموات دس  ہزار تین  سو سے بڑھ گئی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب اموات2921 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں