سندھ: آج دوپہر 12سے3بجےتک تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی


کراچی: سندھ بھر میں آج دوپہر 12سے3بجےتک تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی جب کہ نماز جمعہ کے اجتماعات بھی محدود کر دیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مساجد میں پیش امام اورانتظامیہ کے3سے5افرادکو نماز جمعہ کی اجازت ہوگی۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 14اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مذہبی اجتماعات پرپابندی کر دی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نےعوام کو نمازجمعہ گھروں میں ادا کرنے کی تلقین کی ہے جب کہ جامعہ بنوریہ اور جامعہ نعیمیہ نے بھی نماز گھر میں ادا کرنے کا فتویٰ جاری کیا ہے۔

صوبے میں دودھ کی دکانیں بھی صبح 5 سے رات 8 بجےتک کھلی رہیں گی۔ کریانہ کی دکانیں اورمیڈیکل اسٹورصبح8 سےشام 5بجےتک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کودوپہر12سے3بجےتک سندھ میں تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ شام5بجےسےصبح 8 بجےتک مخصوص حالات میں نکلنےکی اجازت ہوگی۔

سندھ میں تعلیمی ادارے 31مئی تک شیڈول کےمطابق بندرہیں گے۔ شاپنگ مالز، سینما اور شادی ہالز بھی بندرہیں گے۔ فارم ہاؤسز اور سمندر پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ الیکٹرونکس مارکیٹ بھی بندرہے گی۔ بیوٹی پارلر سمیت تفریحی مقامات بھی 14اپریل تک بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں