وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لاہور اور گردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور اور گردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فضائی دورے میں بند مارکیٹوں اور کمرشل سینٹرز کا بھی مشاہدہ کیا اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فضائی دورے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو کورونا وائرس سے بچانا میرا مشن ہے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں1کروڑ 85لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت اور جان کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں، عوام گھروں میں رہیں گے تو کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومتی اقدامات پرعمل درآمد کرنے پنجاب کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مختلف شہروں کے دورے کرکے حکومتی اقدامات کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

خیال رہے کہ محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 34 افراد ہلاک اور2386 متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا سے پاکستان میں34 اموات،2386 افراد متاثر

کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں 62،  پنجاب 922، سندھ 761، خیبرپختونخوا 276، بلوچستان 169، آزاد کشمیر9 اور گلگت بلتستان میں187 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے سبب 11، پنجاب11،خیبرپختونخوا8، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 107 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں