بی جے پی نازیوں کی طرز پر مسلمانوں کیخلاف بولتی ہے، عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت مسلمانوں کے خلاف ایسے بات کرتی  ہے جیسے یہودیوں کے خلاف نازی بولتے تھے۔

سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام مین وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ بی جے پی قیادت 21 ویں صدی میں 20 کروڑ مسلمانوں کے خلاف کھل کر بول رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بی جے پی رہنما سبرامانین سوامی کی ویڈیو بھی ٹویٹ میں شیئر کی۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل انتہا پسند جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) مغربی بنگال کے سربراہ دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ ان کی حکومت پورے بھارت میں رجسٹریشن پالیسی پر عمل درآمد کرے گی جس کے بعد ایک کروڑ مسلمانوں کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔

بی جے پی رہنما نے گائے کے پیشاب اور گوبر کو کورونا وائرس کا علاج قرار دے دیا

ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلمان بھارت میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔

دلیپ گھوش نے الزام عائد کیا کہ جو بھارتی کے متنازع شہریت کے بل کی مخالفت کررہے ہیں وہ بھارت کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد حکومت کی جانب سے دو روپے کلو چاول کی اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن ہم جلد انہیں واپس بھیجیں گے۔


متعلقہ خبریں