اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی

سٹاک ایکسچنج

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس30782 پر تھا اور ابتدائی گھنٹے میں11 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس31,817.10 پر پہنچ گیا تھا جو اب تک کی بلند ترین سطح رہی۔

اسکرین شاٹ

مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 839 پوائنٹس کے اضافے سے 31 ہزر 621  پر بند ہوا ۔آج 186,499,663 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,512,563,872 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کا اختتام 1277 پوائنٹس  کے اضافے پر پر ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29505 پر تھا اور اختتام  پر 30 ہزار 782 رہا۔ بدھ کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29231 پر تھا اور اختتام  29 ہزار505 پر ہوا۔


متعلقہ خبریں