کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 4 لاکھ8ہزار سے زائد افراد رجسٹر

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 4 لاکھ8ہزار سے زائد افراد رجسٹر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرزعثمان ڈار کے مطابق 9 ہزار سے زائد خواتین رضا کار بھی ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکی ہیں۔

پنجاب سے2لاکھ 76 ہزار، سندھ سے 62 ہزار اور خیبرپختونخوا سے 52 ہزار افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد سے 6400، بلوچستان3 ہزار 13، آزاد کشمیر 4 ہزار 173 اور گلگت بلتستان سے 1 ہزار 549 رضا کار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

رضاکاروں کا اندراج وزیراعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور10 اپریل2020 تک رجسٹریشن جاری رہے گی۔

ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زائد عمر کے نوجوان بلاتفریق رجسٹریشن کرا سکیں گے اور کسی بھی سیاسی جماعتوں کے نوجوان اس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

سیٹیزن پورٹل پر ایک فارم بھرنے سے رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ فارم میں نام ،پتہ، عمر، موبائل نمبر یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہیں۔

مذکورہ فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی۔ ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں