وزیراعظم آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج نیشنل کمانڈ اینڈ ااپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن (ایپ) ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ سول اور عسکری قیادت پاکستان کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی تحریر کیا کہ ہمیں ایک قوم بن کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں