سعودی عرب کے مزید تین شہروں میں بھی کرفیو نافذ

سعودی عرب نے عیدالفطر پر مکمل کرفیو کا اعلان کر دیا

سعودی عرب کے تین دیگر شہروں میں بھی کرفیو نافذ کر دیا گیا ، دمام، طائف اور قطیف پر  کرفیو کا اطلاق ہو گا ۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اس سے پہلے مکہ اور مدینہ میں کرفیو کا دورانیہ 24 گھنٹے کر دیا گیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شہری صرف راشن اور ادویات کی خریداری کے لیے گھر سے نکل سکیں گے، انتہائی ضروری حالات میں ورکرز کو کام  پر جانے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ  سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اکیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

آج صبح جمع کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب  میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اٹھارہ سو سے زائد ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شہری صرف راشن اور ادویات کی خریداری کے لیے گھروں سے نکل سکیں گے۔

اس سے قبل مکہ اور مدینہ میں سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا، مکہ اور مدینہ میں کرفیو کا دورانیہ 24 گھنٹے کر دیا گیا


متعلقہ خبریں