جلد ہی رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

جلد ہی رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق جلد ہی رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکج میں 19 بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائےگی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا ریلیف پیکج پورے ملک کے عوام کیلئے ہے کسی مخصوص طبقہ کو نوازنے کیلئے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘کورونا ریلیف پیکج کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا’

انہوں نے مزید کہا کہ ریلیف پیکج کا آغاز 8 جنوری سے ملک بھر میں بیک وقت کیا گیا، اب تک کارپوریشن کی سیلز میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا، مارچ کے مہینے میں 8ارب روپےسے زائد کی سیل ہوئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام اسٹورز پر ہر چیز وافر مقدار میں دستیاب ہے، مشکل کی گھڑی میں عوام کو ان کی دہلیز پر اشیائے خوردونوش فراہم کر رہے ہیں۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی کے بحران کو کنٹرول کرنے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا کردار کسی سے چھپا نہیں۔


متعلقہ خبریں