پاکستانی نژاد برطانوی نرس عریمہ نسرین کورونا سے جنگ ہار گئیں

پاکستانی نژاد برطانوی نرس عریمہ نسرین کورونا سے جنگ ہار گئیں

برمنگھم: پاکستانی نژاد برطانوی اسٹاف نرس عریمہ نسرین کوویڈ 19 سے زندگی کی جنگ ہار گئیں۔

واکسل مینر اسپتال کی چھتیس سالہ تین بچوں کی ماں برٹش پاکستانی اسٹاف نرس عریمہ نسرین بھی کوویڈ 19 کا شکار بن کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔

نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) میں میڈیکل سروسز کا عملہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے لیکن  اس مہلک وائرس سے ان کی زندگیاں بھی محفوظ نہیں تین ڈاکٹرز کے بعد اب پاکستانی نرس بھی کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی نرس عریمہ نسرین کورونا سے جنگ ہار گئیں

 

مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی عریمہ نسرین کو دو ہفتے قبل کھانسی، بخار اور گلے میں خراش ہوئی کوویڈ 19 ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔

عریمہ نسرین چار روز سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھی۔

پاکستانی نژاد برطانوی اسٹاف نرس کی موت نے جہاں فیملی ممبران کے دل دہلا دیے ہیں وہیں ساتھی عملہ بھی ان کی موت پر دُکھی ہے۔

ہنس مکھ اور اپنے پیشے سے پیار کرنے والی محنتی عریمہ نسرین کی اس موت نے سب کو اشک بار کر دیا۔

عریمہ نسرین کی آج برمنگھم میں نماز جنازہ اور تدفین ہوگی جس میں صرف فیملی کے چند ممبران شریک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں