خیبر پختونخوا میں گندم کی کوئی کمی نہیں، اجمل وزیر


پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی کوئی کمی نہیں، پنجاب سے گندم خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر بھی گندم خریدنے کی کوشش کریں گے۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار ٹن گندم موجود ہے۔ 5 ہزارٹن گندم پنجاب سے آرہی ہے۔

اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 311 ہے۔ حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کورونا کی روک تھام ہوسکتی ہے۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ چترال اور کوہستان میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ 2 ہزار نئے ڈاکٹر بھرتی ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی عملے کا واک ان انٹرویو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکس ،ونٹی لیٹرز اوردیگرحفاظتی سامان بھی منگوا رہے ہیں۔ صوبے میں ٹیسٹنگ کی استعداد 300 ہے۔ آئندہ ہفتے تک ٹیسٹنگ کی استعداد 1500 تک بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ صوبے میں ٹیسٹنگ کی استعداد10ہزار تک کریں گے۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ 21 لاکھ 43 ہزار خاندانوں کو 3 ماہ کے لیے6 ہزار روپے دیں گے۔ عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان قرنطینہ سے 151 افراد گھروں کو واپس گئے ہیں۔

اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے تبلیغی جماعت کے افراد کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ تبلیغی جماعت کے 5 ہزار300 افراد کا بھرپور خیال کیا جائے گا۔ 5 ہزار300 افراد میں 70 فیصد دیگر صوبوں اور300 غیرملکی ہیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کو تبلیغی جماعت کے افراد کے لیے صوبائی میکانزم بنانے کی تجویز دیں گے۔ خیبرپختونخوا کے عوام حکومت سے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں