امریکہ: پاکستانی ڈاکٹر جوڑا شادی کے دوسرے دن ڈیوٹی پر پہنچ گیا

امریکہ: پاکستانی ڈاکٹر جوڑا شادی کے دوسرے دن ڈیوٹی پر پہنچ گیا

فائل فوٹو


امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر جوڑے نے فرض کے لیے خوشیوں کی قربانی دے دی۔ جوڑے نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے شادی کی تمام تقریبات منسوخ کردیں۔

دونوں میاں بیوی ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے نکاح کے دوسرے روز ہی دونوں اپنی ڈیوٹی پر پہنچ گئے۔ پاکستانی ڈاکٹر جوڑے نے کورونا وائرس کے باعث ہنی مون سمیت شادی کی تمام دیگر تقریبات منسوخ کر دیں۔

نکاح کے اگلے ہی روز ایک دوسرے کو خدا حافظ کہہ کر اپنی اپنی ڈیوٹیاں جوائن کرلیں۔ کاشف چوہدری اور نائلہ شیریں 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر الگ الگ شہروں میں ملازمت کرتے ہیں۔

انہوں نے 400 سے زائد لوگوں کو اپنی شادی کی تقریب میں مدعو کیا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب نکاح کی تقریب میں گواہان کے علاوہ کسی مہمان کو مدعو نہیں کیا گیا۔

نوبیاہتا جوڑے کا کہنا ہے کہ ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فرض ہے کہ ہمیں ایسے موقع پر ہسپتال میں ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں