’ کورونا سے نمٹنے کیلیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے‘

حکومت کو آپشن دیدیا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، اداروں سے بات چیت ہوئی نہ گارنٹی دی: اسد قیصر

فائل فوٹو


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس پر ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھے گی جہاں پر بھی کوتاہی نظر آئے گی کمیٹی ایکشن لے گی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی حکومت کو مثبت تجویز دے گی،معاشی مسائل پر بھی حکومت اپنی پالیسی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے کوئی گھر محفوظ نہیں، ہمارا ملک کرفیو کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو عام آدمی کی فکر ہے، اس وقت بہت زیادہ ذمہ دارانہ رویوں کی ضرورت ہے، مشکل وقت میں بحیثیت انسان قومی جذبے کے ساتھ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں