اسلام آباد میں آن لائن پیمنٹ اور منی چینجر شاپ 5دن کھلی رہیں گی

اسلام آباد میں آن لائن پیمنٹ اور منی چینجر شاپ 5دن کھلی رہیں گی

اسلام آباد: شہر اقتدار کے شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں آن لائن پیمنٹ اور منی چینجر شاپ 5دن کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

آئن لائن پیمنٹ اور منی چینجر شاپ صبح 8 سے رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ شہریوں کو رقم کی منتقلی اور وصولی میں مشکلات کا سامنا تھا، شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا تھیلیسمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ

ڈی سی اسلام آباد نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

حمزہ شفقات کا یہ بھی کہنا تھا کہ دکانوں پرکورونا سے بچاوَ کے لیے حفاظتی اقدامت پر عمل درآمد ہوگا۔


متعلقہ خبریں