وزیراعظم: تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان

وزیراعظم: تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال تعمیراتی شعبے میں جو بھی رقم لگائے گا اس سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔

تعمیراتی سیکٹر کو مراعات دینے سے روزگار بڑھے گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تعمیراتی شعبے کے لیے پیکج کا اعلان کیا اور کہا کہ کنسٹرکشن کے شعبے میں فکس ٹیکس کا نفاذ کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں اگر 100 روپے کا ٹیکس ہو گا تو اس میں سے 90 روپے معاف کردیں گے۔

وزیراعظم کاایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے100ارب کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے اعلان کیا کہ گھر فروخت کرنے پربھی  کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس میں کمی لا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

کورونا کی جنگ قوم متحد ہو کر جیتی گی، عمران خان

وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت گڈزٹرانسپورٹ کوبھی کھلا رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں