سعودی عرب : کورونا وائرس کے مزید 154 کیسز سامنے آ گئے

اسلام آباد: کورونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 154 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں وبائی مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 39  تک پہنچ چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی کل تعداد 25 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ  سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر مکہ اور مدینہ میں کرفیو کا دورانیہ 24 گھنٹے کر دیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شہری صرف راشن اور ادویات کی خریداری کے لیے گھروں سے نکل سکیں گے۔

اس سے قبل مکہ اور مدینہ میں سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو لگایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں