’41 سال گزرنے کے باوجود بھٹو عوام کے دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں’


اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 41 سال گزرنے کے باوجود قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں جبکہ ان کے قاتل تاریخ کے مجرموں کے کٹہڑے میں کھڑے ہیں.

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ قاٸد عوام شہید نے صدیوں سے استحصال کے شکار عوام کو شعور دیکر استحصالی قوتوں کو شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا کا خطرہ، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ ملتوی

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے سیاست کو خلق خدا کے قدموں میں لا کر کھڑا کیا۔ ہم نے بھٹو شہید کے
اس فرمان کو مشعل راہ بنایا کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے عوام کی حکمرانی کے اصول پر نہ کبھی سمجھوتہ کیا نہ ہی کرینگے۔

انہوں نے کہا شہید قاٸد عوام کے منشور پر عمل کرنے سے ملک کو جہالت کے اندھیرے سے نکال کر ترقی اور روشنی کی منزلیں طے کرینگے۔


متعلقہ خبریں