خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری تعطیلات میں 11 اپریل تک توسیع کر دی

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا کے بند ادارے اور محکمے کھل گئے

پشاور: خیبرپختون خوا حکومت نے سرکاری تعطیلات میں 11 اپریل تک توسیع کر دی۔

اس ضمن میں محکمہ ریلیف خیبرپختون خوا نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جو ضروری قرار دیئے گئے محکموں پر لاگو نہیں ہو گا۔

پاکستان میں ایک جانب کورونا تو دوسری جانب بھوک ہے، عمران خان

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے اسکول 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

صوبائی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مئی 2020 تک دی جانے والی تعطیلات موسم گرما کی چھٹیاں تصور ہوں گی اور اسکولوں میں امتحانات سمیت تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تیسری بار تعطیلات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ابتدا میں 31 مارچ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا اور بعد میں 5 اپریل تک توسیع کر دی گئی تھی۔

پاکستان میں بھی کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبہ سندھ میں 30 مئی جب کہ بلوچستان میں 31 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والی نجی تعلیمی اداروں کے لائسنس منسوخ کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں