الحمد للہ! کورونا کی صورتحال پریشان کن نہیں ہے، وزیراعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الحمد للہ! پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 14 اپریل تک اسی طرح کی پابندیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم: تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ افراد کی تعداد صرف کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر جاری کرے گا۔ انہوں نے ہدایت کی تمام صوبے معلومات کمانڈ اینڈو کنٹرول سنٹر سے شیئر کریں۔

کورونا وائرس: دنیا میں10 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 54 ہزار ہلاک

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات چھپانا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ حکومتی اقدامات اور تمام اداروں کی محنت سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔

پاکستان میں ایک جانب کورونا تو دوسری جانب بھوک ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 14 اپریل کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کے فیصلے کریں گے۔


متعلقہ خبریں