خیبر پختونخوا میں کورونا کے 2 مریض صحت یاب

فوٹو: فائل


ایبٹ آباد: خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں قائم ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوگئے۔

ترجمان ایوب میڈیکل کمپلیکس کے مطابق دونوں مریضوں کو مکل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سےڈسچارج کردیا گیا۔

پاکستان میں اب تک کورونا کے 125 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ 35 افراد ہلاک اور2458 متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے مقابلہ مخیر حضرات کے سنگ

کرونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں 62،  پنجاب 928، سندھ 783، خیبرپختونخوا 311، بلوچستان 169، آزاد کشمیر9 اور گلگت بلتستان میں190 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے سبب 11، پنجاب11،خیبرپختونخوا9، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں