‘کورونا کیخلاف قومی حکمت عملی پر کام ہورہا ہے’

فوٹو: فائل


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کا مقابلہ کرنے قومی حکمت عملی بنانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کورونا سےمتعلق اقدامات کا پلیٹ فارم ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پلیٹ فارم دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر کورونا کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔ قوم کو وبا سے بچانا ویراعظم کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے نیشنل کوآرڈی نیشن سنٹرکا جائزہ لیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کے خلاف وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کررہی ہیں۔ قوم کے تعاون سے ہی کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

مزید پڑھِیں: پاکستان میں ایک جانب کورونا تو دوسری جانب بھوک ہے، عمران خان

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈیٹا شیئرنگ اور درست اعداد وشمار وقت کی اہم ضرورت ہے۔لاک ڈاوَن کے معیشت پر منفی اثرات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مشکل وقت میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ صوبوں کے داخلی اور خارجی پوائنٹس پر لائینز نہیں لگنی چاہیے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ علمائے کرام کا تعاون پر شکریہ ادا کرتاہوں۔ علمائےکرام نےعوام میں شعورپیداکرنے کا حق اداکیا۔

اںہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پروباکیخلاف کام کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ رنگ ونسل سے بالاترہوکرکوروناکامقابلہ کرناہوگا۔ کورونانےعالمی ماحول کویکسربدل کررکھ دیاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کوروناکی وبا دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔ نیشنل کمانڈآپریشن سنٹراین سی سی کےتحت کام کررہاہے۔ نیشنل کمانڈآپریشن سنٹرکی اسد عمرسربراہی کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے د نیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ 26 فروری سے کورونا وائرس کا بطور قوم بھر پور مقابلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمیں رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر بحثیت ایک قوم اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔ میڈیا نے موجود ہ حالات میں اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے میڈیا کا بھرپور تعاون درکار ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو بھر پور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ 465 ملین پیغامات پی ٹی اے کے ذریعے عوام کو پہنچائے جاچکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل کوآرڈی نیشن سنٹر کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر کرر ہے ہیں۔این سی سی کی وزیراعظم عمران خان صدارت کررہے ہیں۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے قوم کا تعاون سب سے اہم ہے۔ عوام گھروں تک محدود رہ کر کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے ذریعے سامان کی ترسیلات یقینی بنائی جارہی ہے۔ عوام کی صحت کی حفاظت یقینی بنائی جارہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں