پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 1،069 ہو گئی

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 141 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 1،069 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں بھی 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 35 افراد ہلاک اور2458 متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں 62،  پنجاب 928، سندھ 783، خیبرپختونخوا 311، بلوچستان 169، آزاد کشمیر9 اور گلگت بلتستان میں190 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے سبب 11، پنجاب11،خیبرپختونخوا9، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 125 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران اور 27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے جب کہ 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 126 افراد صحت یاب ہوئے۔

بیس ہزار 813 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، متاثرہ افراد میں 72 فیصد بیرون ممالک سے آئے۔ اٹھائیس فیصد مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں 414 اسپتالوں میں آئیسولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں  6 ہزار 335 بیڈ ہیں۔ ایک ہزار 122 متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں کورونا وائرس سے متاثرہ 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق 8 ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں