کورونا وائرس، ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب کا فیصلہ


لندن: ملکہ برطانیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر اتوار کو قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 684 مریض ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وبا سے اموات کی تعداد3 ہزار چھ سو پانچ تک پہنچ چکی ہیں۔

کورونا سے برطانیہ میں اب تک تیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 163 افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کا پیغام ونڈر پیلس میں ریکارڈ کیا جائے گا جسے بعد ازاں برطانوی وقت کے مطابق اتوار کی شام آٹھ بجے ریڈیو اور ٹی وی پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے کرسمس کے موقعوں پر پیغامات دینے کی روایت رہی ہے تاہم اس کے علاوہ انہوں نے بہت کم خطاب کئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں