جرمن چانسلر انجیلا مارکل قرنطینہ سے باہر آگئیں


برلن: کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مارکل قرنطینہ سے باہر آگئی ہیں۔

قرنطینہ سے باہر آنے کے بعد ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاون کی مددت میں توسیع کردی گئ ہے۔ جس میں ایسٹر کے دن بھی شامل ہیں۔  اس بار کا ایسٹر آپ سب کو اپنے اپنے گھروں میں ہی گزارنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: جرمن چانسلر انجیلا مارکل کا کوروناٹیسٹ منفی آگیا

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو بھی میں یہی کہنا چاہوں گی کہ اپنی عبادت گاہوں میں جمع ہونے سے گریز کریں۔ تمام افراد حکومتی ہدایات کی پیروی کریں۔ منہ پر ماسک پہنیں۔ ہاتھوں میں دستانے اور دوسروں سے کم از کم ڈیڑھ سے دو میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

انجیلا مارکل نے کہا کہ  15 دن گھر میں الگ تھلگ رہ کر گزارنا کوئ اچھا تجربہ نہیں تھا۔ مگر یہ ضروری تھا۔


متعلقہ خبریں