سندھ میں کورونا کا ایک مریض جاں بحق

کورونا وائرس: ٹیسٹ کا نتیجہ صرف 10 منٹ میں

فائل فوٹو


کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں کوروناوائرس کے باعث ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔

وزیر صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 35 افراد ہلاک اور2458 متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ: آج دوپہر 12سے3بجےتک تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی

کرونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں 62،  پنجاب 928، سندھ 783، خیبرپختونخوا 311، بلوچستان 169، آزاد کشمیر9 اور گلگت بلتستان میں190 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے سبب 11، پنجاب11،خیبرپختونخوا9، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 125 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں