اسلام آباد: خودکشی کی جوڈیشل انکوائری کا حکم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم دفتر کے سامنے خود کشی کرنے کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

کھانا پہنچانے کیلئے اسلام آباد میں 17 فری ڈیلیوری سینٹرز قائم

جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم چیف کمشنر اسلام آباد نے دیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو احکامات جاری کیے ہیں۔

چیف کمشنر اسلام آبا د کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر واقعہ کی شفاف انکوائری کرکے آئندہ 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرائیں۔

اسلام آباد میں آن لائن پیمنٹ اور منی چینجر شاپ 5دن کھلی رہیں گی

ہم نیوز کے مطابق جمعہ کی دوپہر فیصل عباسی نامی شخص نے وزیراعظم دفتر کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی جسے شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔


متعلقہ خبریں