ایف بی آر: آن لائن ادائیگی کے لیے مرکزی نظام قائم


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کسٹمز ڈیوٹی ڈرا بیک کی آن لائن ادائیگی کے لیے مرکزی نظام قائم کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر: ریونیو کی مد میں 17 فیصد زائد وصولیاں

ہم نیوز نے ایف بی آر کے توسط سے بتایا ہے کہ برآمد کنندگان پروفائل میں بینک اکاوَنٹ نمبر اور بینک کا آئی بی اے این نمبر لازمی فراہم کریں۔

ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرز کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز نظام سے منسلک ہونے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

کراچی کے تاجران کو ہراساں نہیں کیا جا رہا ہے، ایف بی آر

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کی سہولت صرف ان ریٹیلرز کے لیے ہے جو اپنے قریبی ذیلی ایف بی آر دفاتر میں پواینٹ آ ف سیلز نظام سے منسلک ہونے کی رضامندی 20 اپریل تک جمع کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں