کورونا: 24گھنٹوں میں چار مریضوں نے دار فانی سے کو چ کرلیا

سعودی عرب: کفالیت کے نظام میں تبدیلی، غیر ملکیوں کیلیے خوشخبری

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے متاثرہ چار مریضوں نے دار فانی سے کوچ کرلیا۔

سعودی عرب: غیر ملکی افراد کے لیے ریلیف

ہم نیوز نے سعودی عرب کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک 25 افراد موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے اثرات کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے گزشتہ روز سعودی عرب کے تین شہروں دمام، طائف اور قطیف میں بھی کرفیو لگا دیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ اور مدینہ میں پہلے ہی کرفیو کا نفاذ کیا جا چکا ہے۔

عازمین حج کی منصوبہ بندی سے گریز کریں، سعودی عرب

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شہری صرف راشن اور ادویات کی خریداری کے لیے گھر سے نکل سکیں گے۔ اس دوران انتہائی ضروری حالات میں ورکرز کو کام پر جانے کی اجازت بھی ہو گی۔


متعلقہ خبریں