سندھ: کورونا کے مزید 47 کیسز سامنے آگئے

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 47 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

کورونا سے پاکستان میں37 اموات،2547 افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ ہونے والے تمام نئے کیسزرابطہ کیسز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

سندھ کی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں رابطہ کیسزکی تعداد 438 تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس کے 751 مریض زیرعلاج ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق نئے کیسزمیں حیدرآباد اوربدین سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جب کہ ٹنڈو محمد خان میں پانچ اور جامشورو میں دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں10 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 58 ہزار ہلاک

سندھ کی وزیر صحت کے مطابق صوبے میں سات ہزار 992 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید تین اموات کے ساتھ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں